جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان ڈیگڈول کے مقام پر جمعہ کی رات آٹھ بجے سڑک پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔
آمد و رفت بند رہنے کی وجہ سے تقریباً دو ہزار مال بردار گاڑیاں اور آٹھ سو مسافر پھنسے تھے۔ ضلع انتظامیہ رامبن نے راحت پروگرام کے تحت درماندہ مسافروں کے لیے کھانے پینے اور رات کو ٹھہرنے کے لیے معقول انتظام بھی کیا تھا۔
ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔