سرینگر (جموں و کشمیر):محکمہ موسمیات، سرینگر، کی جانب سے منگل کی شام مشتہر کیے گئے موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمزور مغربی ڈسٹربنسWeak Western Disturbance کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر وادی کشمیر کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر اس برفباری کے زیادہ اثرات کی توقع نہیں ہے جبکہ پورے خطے میں موسم بدستور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے مخصوص بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ ہلکی برفباری قدرتی اور موسمی تغیرات کا ایک حصہ ہے جبکہ یہ برفباری کسی بڑی موسمی تدیلی کو اجاگر نہیں کرگی۔ جبکہ درجہ حرارت بھی اوسط سے 4 سے 8 ڈگری تک دن کا درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر اوپر رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کئی دنوں تک درجہ حرارت میں بے ضابطگی برقرار رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔