اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر اور لداخ میں سردی کا قہر جاری، دراس سب سے زیادہ سرد -11.7، سری نگر-5.3 جب کہ جموں کے بانیہال میں ریکارڈ- 0.5 - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

Srinagar records coldest night of the season At Minus 5.3 degree Celsius۔ ریاست جموں و کشمیر میں شدید سردی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ یوٹی کے کئی اضلاع میں درجۂ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں سیزن کی سرد ترین رات منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ دراس میں منفی 11.7 ڈگری سیلیس درج کیا گیا۔

Jammu Kashmir and Ladakh continues to shiver; Drass coldest at -11.7, Srinagar settles at -5.3 while Jammu's Banihal records - 0.5
Jammu Kashmir and Ladakh continues to shiver; Drass coldest at -11.7, Srinagar settles at -5.3 while Jammu's Banihal records - 0.5

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 11:10 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے صوبۂ کشمیر میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں بدھ کو جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں رات کا درجۂ حرارت منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں آج یعنی جمعرات کی صبح کو سردی میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جہاں درجۂ حرارت منفی 5.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جس کے ساتھ ہی یہ اس موسم کی سب سے سرد ترین رات تھی۔ وہیں صوبۂ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بھی درجۂ حرارت صفر سے نیچے ہی رہا تاہم جموں صوبہ کے بانیہال اور بھدروہ کو چھوڑ کر بیشتر اضلاع میں درجۂ حرارت صفر سے اُوپر ہی رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری نگر میں سیزن کی سرد ترین رات منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی

محکمۂ موسمیات کے بیان کے مطابق، سری نگر میں کل رات کو منفی 5.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے گلمرگ میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت منفی پانچ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور کپواڑہ میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ اسی طرح شوپیاں میں رات کو منفی 6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 6.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا اور کٹھوعہ میں کا 6.6 ڈگری سیلسیس، راجوری میں 5.6 ڈگری سیلسیس وہیں ادھم پور میں 4.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں بانیہال میں منفی 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بانی حال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبہ میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت صفر سے نیچے گر کر منفی 0.2 ڈگری سیلسیس پر گزشتہ روز کی طرح برقرار رہا۔ وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 11 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 8.8 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 11.7 ڈگری سیلیس درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details