اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 127 نئے کیسز کی تصدیق - کشمیر میں کورونا وائرس

ثجموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 127 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں تین پولیس اہلکار، ایک ڈاکٹر اور بارڈر روڑ آرگنائزیشن کے سات اہلکار شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں 127 نئے کیسز کی تصدیق
جموں و کشمیر میں 127 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Jun 28, 2020, 11:01 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 127 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں سے 102 کشمیر سے ہیں اور 25 جموں سے ہیں اور اس طرح سے کورونا متثارین کی مجموعی تعداد 7093 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج 91 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں، ان میں سے 60 کشمیر سے ہیں اور 31 جموں سے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 31 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بڈگام میں 22، کپواڑہ میں سولہ، پلوامہ میں 11، ادھمپور میں دس، جموں میں آٹھ، کولگام میں سات، بارہمولہ میں چھ، گاندربل میں چار، کٹھوعہ میں تین اور اننت ناگ اور شوپیاں میں بالترتیب دو دو مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ، رامبن، پونچھ اور بانڈی پورہ میں بالترتیب ایک ایک مثبت کیس پایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا سکمز بمنہ میں 468 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 47 پازیٹیو پائے گئے، جبکہ سکمز صورہ میں 28 مثبت معمالات سامنے آئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 7093 مثبت معاملات پائے گئے ہیں، جن میں سے 2683 سرگرم ہیں جبکہ 4316 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 94 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details