جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 564 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 45 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 564 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 106548 ہو گئی ہے۔
آج پائے گئے کیسز میں سے 274 خطہ جموں سے ہیں اور 290 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1629 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 579 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 245 جموں خطے سے ہیں اور 334 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 99219 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 106548 پازیٹیو کیسز میں سے 5700 کیسز فعال ہیں جبکہ 99219 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔