اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز 15 مئی تک بند - لیفٹینینٹ گورنر

خطے میں کووڈ-19 کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے جنازے پر 20 افراد کو، گھروں میں تقاریب پر 50 افراد جبکہ گھر سے باہر منعقد تقاریب میں صرف 100 افراد کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir

By

Published : Apr 18, 2021, 10:21 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے سبھی اسکول، کالجز اور یونیورسیٹیز کو 15 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خطے میں کووڈ-19 کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے انتظامیہ نے جنازے پر 20 افراد کو، گھروں میں تقاریب پر 50 افراد جبکہ گھر سے باہر منعقد تقاریب میں صرف 100 افراد کو حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔

لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ان باتوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں 15 مئی تک سبھی اسکول، کالجز و یونیورسٹی کیمپس بند رہیں گے، اس کے علاوہ وہ بچے یا اسکالرز جو پریکٹیل کام یا پھر تھیسز وغیرہ پر کام کر رہے ہیں، انہیں اس سے الگ رکھا گیا ہے'۔

اسکول، کالجز اور یونیورسیٹیز 15 مئی تک بند
اسکول، کالجز اور یونیورسیٹیز 15 مئی تک بند

یہ بھی پڑھیے
کووڈ-19: جموں و کشمیر میں 1526 نئے کیسز، چھ افراد ہلاک

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آج 1526 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھی ہی 6 افراد کی موت بھی ہوئی۔ جن میں 3 افراد جموں سے اور 3 افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details