جموں و کشمیر میں تازہ 991 کیسز کے ساتھ ہی یو ٹی میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اٹھارہ ہو گئ ہے۔
ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبائی بیماری سے چار سو اٹھارہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران دوران اس مہلک بیماری سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے.
وہیں اس مہلک بیماری کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ انتیس ہزار چار سو انتالیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک دو ہزار چونتیس افراد کی موت ہوئی ہے.
دارالحکومت سرینگر کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں آج بھی تین سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سرینگر میں تین سو تین نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ بارہمولہ سے ترپن، بڈگام سے اکتیس، پلوامہ سے تیس، کپواڑہ سے بائیس، اننت ناگ سے پچیس، بانڈی پورہ سے تین، گاندربل سے بارہ، کولگام سے دس او شوپیاں سے تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ضلع جموں میں آج ایک سو اکاسی نئےمثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ وہیں ادھمپور سے ایک سو ساٹھ، راجوری ایک، کٹھوعہ پچپن، سانبہ چار، رامبن ایک اور ریاسی سے ستانوےنئےمعاملے سامنے آیے ہیں۔ ڈوڈہ کے ساتھ ساتھ کشواڑ اور پونچھ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
جموں کشمیر میں اس وقت سات ہزار نو سو آٹھ فعال معاملے ہیں۔