جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 434 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 29 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 29326 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 561 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 88 اور کشمیر سے 346 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 6879 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 66، بارہمولہ 37، کولگام 16، شوپیاں 3، اننت ناگ 42، کپواڑہ 66، پلوامہ 27، بڈگام 6، بانڈی پورہ 59، گاندربل 24، جموں 28، کٹھوعہ 3، راجوری 2، ادھم پور 13، رامبن 5، سامبا 12، کشتواڑ 4، ڈوڈہ میں 4 اور ریاسی میں 14 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 7026 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2475، کلگام 1728، شوپیان 1579، اننت ناگ 1857، پلوامہ 2122، کپواڑہ 1637، بڈگام 1834، بانڈی پورہ 1535 اور گاندربل میں 987 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2033، راجوری 790، رامبن 629، کٹھوعہ 677، ادھم پور 662، سامبا 589، ڈوڈہ 347، پونچھ 332، ریاسی 302 اور کشتواڑ میں 185 کیسز ہیں۔