جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 کورونا کے کیسز درج کئے گئے۔ کشمیر میں 112 جب کہ جموں میں 32 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے۔
عید کی آمد سے بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔ اس سے قبل 17 اور 18 کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد دوبارہ معاملوں میں کمی دیکھی گئی۔ جموں و کشمیر میں اب کل ملاکر 320256 کیسز ہیں تاہم خطہ میں اب صرف 1602 معاملے ہی فعال ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کووڈ کی وجہ سے ایک موت ہوئی جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 4372 ہوگئی۔ ان میں کشمیر میں 2234 اور جموں میں 2138 شامل ہیں۔