اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 104 نئے کیسز - Jammu and kashmir

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 104 نئے کیسز پائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 693 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 104 کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا کے 104 کیسز

By

Published : Mar 3, 2021, 8:43 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 104 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 17 کا تعلق جموں سے ہے اور 36 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 49 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 13 کا تعلق جموں سے ہے اور 36 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 53 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 3، کپواڑہ میں دو، اننت ناگ میں 7، گاندربل اور شوپیاں میں بالاترتیب ایک اور کولگام میں 2 کیسز پائے گئے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے ضلع جموں میں 11، ادھمپور اور سانبہ میں بالاترتیب ایک اور کٹھوعہ اور ریاسی میں بالاترتیب دو کیسز پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار 693 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 875 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 860 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1958 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1233 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5281141 افراد کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 3 مارچ 2021 تک 5154448 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27138 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 461 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details