جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں باہر سے آئے ہوئے 30 مسافر شامل ہیں۔ نئے پائے گئے کیسز میں 24 کا تعلق جموں سے ہے اور 75 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ 3 افراد کی کووڈ-19 سے موت ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 42 پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 6، اننت ناگ میں چار، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ اور کولگام میں بالترتیب 2، کیسز پائے گئے ہیں۔
ادھر خطے جموں کے ضلع جموں میں 14 افراد کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھمپور اور پونچھ میں ایک ایک کیس جبکہ سانبہ میں دو کیسز پائے گئے ہیں۔تازہ اموات میں دو کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جبکہ ایک جموں سے ہے۔