اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے ریکارڈ 1316 معاملے درج

حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چند روز سے کشمیر کے مقابلے میں جموں سے کورونا کے اضافی کیسز درج کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل جموں سے بہت کم کورونا کے کیسز سامنے آرہے تھے۔

جموں وکشمیر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ 1316 معاملے درج
جموں وکشمیر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ 1316 معاملے درج

By

Published : Sep 6, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Sep 6, 2020, 7:51 PM IST

جموں و کشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 1316 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 100 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 43557 ہوگئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 784 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 668 اور کشمیر سے 648 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 10446 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 185، بارہمولہ 59، کولگام 11، شوپیاں 7، اننت ناگ 61، کپواڑہ 93، پلوامہ 49، بڈگام 69، بانڈی پورہ 32، گاندربل 82، جموں 451، کٹھوعہ 31، راجوری 42، ادھم پور 17، رامبن 10، سامبا 28، کشتواڑ 19، ڈوڈہ میں 36 اور ریاسی میں 8 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

جموں وکشمیر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ 1316 معاملے درج

کشمیر میں سری نگر 10165 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3048، کلگام 1997، شوپیان 1746، اننت ناگ 2560، پلوامہ 2856، کپواڑہ 2382، بڈگام 2867، بانڈی پورہ 2365 اور گاندربل میں 1753 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ 1316 معاملے درج

جموں خطے میں جموں ضلع میں 5353، راجوری 1031، رامبن 702، کٹھوعہ 1070، ادھم پور 998، سامبا 828، ڈوڈہ 529، پونچھ 506، ریاسی 447 اور کشتواڑ میں 354 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 43557 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 31739 اور جموں میں 11818 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 403 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 87 اور کشمیر سے 316 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 32327 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 6, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details