جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 133 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 786 ہوگئی۔ ان میں 50 ہزار 312 جموں جبکہ 71 ہزار 474 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔
نئے کیسز میں سے 75 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 58 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں 5 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1891تک پہنچ گئی۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 26 ہزار 974 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 133 افراد کی رپورٹ مثبت آئیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں 29 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ بارہمولہ اور بڈگام میں بالترتیب میں 7، کپواڑہ میں 21، اننت ناگ میں 2، پلوامہ میں ایک بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 2 اور شوپیاں میں 2 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح سے خطے جموں کے ضلع جموں میں 37، ادھمپور، راجوری اور رامبن میں بالترتیب ایک، کھٹوعہ میں 3، کشتواڑ میں 2، سانبہ میں 3، اور پونچھ میں 10 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔