اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک مخالف سرگرمیوں کی اطلاع دینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا: جموں و کشمیر پولیس

Militancy in Kashmir جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں ، ان کے سہولیت کاروں، اعانت کاروں اور پردے کے پیچھے کام کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے مختلف ذمروں کے تحت انعامات کا اعلان کیا۔ اس طرح کے اقدام کا مقصد جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کو پوری طرح سے ختم کرنا مقصود ہے۔

Etv Bharatjammu-and-kashmir-police-announces-reward-for-for-anti-national-activities
ملک مخالف سرگرمیوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا : جموں و کشمیر پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 7:41 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر پولیس نے ان لوگوں کو نقد انعام سے نواز نے کا اعلان کیا ہے، جو پولیس کو ٹرانس بارڈر ٹنلوں، ڈرون سرگرمیوں، منشیات، ملیٹنٹ سرگرمیوں اور "دہشت گردوں" کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ضلع کے ایس ایس پیز کے ساتھ معلومات شیر کر سکتے ہیں اور طلوع دہندہ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانس بارڈر ٹنلوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو پانچ لاکھ روپیہ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع دینے والے کو تین لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔


بین ریاستی منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں جانکاری دینے والوں کو دو لاکھ روپیہ جبکہ جیل میں مقید پاکستانی عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ فون پر رابط کرنے والوں اور سرحد پار عسکریت پسند ہینڈلرز یا ان کے ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو بھی دو لاکھ روپی انعام دیا جائے گا۔ پولیس نے ان لوگوں کے بارے میں معلوم فراہم کرنے والوں کے لئے ایک لاکھ روپیہ نقد انعام کا بھی اعلان کیا جو لوگوں کو عسکریت پسند صفوں میں شامل ہونے اور بندوق اٹھانے کے لئے نوجوان کو اکسانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ملوث ہونگے ۔


پولیس بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو دو لاکھ اور آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد 12.50 لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا ۔ انکاونٹر کے دوران اگر کسی عسکریت پسند کو زندہ پکڑا جاتا ہے تو اس صورت میں بھی انعام ملے گا۔ عسکریت پسند کٹیگری کو تین ذمروں اے ، بی اور سی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مساجد ، مدارس ، اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کو عسکریت ہسند صفوں میں شامل ہونے یا بندوق اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں یا اکسا رہے ہیں ، اور تفتیش کے دوران اگر اس بات کی تصدیق ہوئی تو اس طرح کی جانکاری فراہم کرنے والوں کو ایک لاکھ انعام ملے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ضلع کے ایس ایس پیز کے ساتھ معلومات شیر کر سکتے ہیں اور جانکاری فراہم کرنے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں ، ان کے سہولیت کاروں، اعانت کاروں اور پردے کے پیچھے کام کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے مختلف ذمروں کے تحت انعامات کا اعلان کیا۔ اس طرح کے اقدام کا مقصد جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کو پوری طرح سے ختم کرنا مقصود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں حالیہ عسکریت پسند حملے کے بعد مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو سرگرم ملیٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ہیومن انٹیلی جنس کو پوری طرح سے بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details