مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ برس 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا انعقاد کیاگیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت گاؤں دیہات میں سرکاری افسران کی موجودگی میں لوگوں کے مسائل درج کیے گئے تھے اور اب تک بیک ٹو ولیج پروگرام کے تین مرحلے مکمل ہوچکے ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت نے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے پہلے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تعلق سے شہر خاص جموں سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بٹھنڈی نالہ کے مقامی لوگوں سے ردعمل جاننے کی کوشش کی، کہ کیا انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت درج کرائے گئے مسائل کا ازالہ کیا بھی یا نہیں۔
اس تعلق سے لوگوں نے اپنے ملے جلے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ' گاؤں کو شہر سے ملانے والی سڑک کی مرمت کی گئی تاہم دیگر مسائل آج تک حل نہیں کئے گئے۔