اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے محض 1280 معاملے فعال

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں درج کیے گئے 109 نئے کیسز میں سے 55 خطہ جموں سے ہیں اور 54 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1921 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں محض 1280 کورونا معاملے سرگرم
جموں و کشمیر میں محض 1280 کورونا معاملے سرگرم

By

Published : Jan 16, 2021, 7:44 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 109 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 9 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 109 نئے مثبت معاملوں کے ساتھ کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 123217 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 55 خطہ جموں سے ہیں اور 54 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1921 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 256 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 168 جموں خطے سے ہیں اور 88 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 120016 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 123217 پازیٹیو کیسز میں سے 1280 کیسز فعال ہیں جبکہ 120016 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details