راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ '14فروری 2019ء کو پلوامہ میں خود کش حملے میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کے تناظر میں رواں برس راج بھون میں ہولی تہوار کی کوئی بھی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی'۔
جموں وکشمیر کے گورنر ہولی نہیں منائیں گے - holi festival
ریاست جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ 'وہ اس برس پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کی یاد میں ہولی کا تہوار نہیں منائیں گے'۔
ستیہ پال ملک
انہوں نے مزید بتایا 'گورنرنے کہا ہے کہ و ہ بھی اس برس ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں ہولی نہیں منائیں گے'۔
تاہم گورنر موصوف نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ تہواروں کو منانا ہماری گوناگوں ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی بدولت آپسی بھائی اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔