اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ سے اموات کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 3244 تک پہنچی

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطہ میں کووڈ ٹیسٹنگ میں کمی لائی گئی ہے جس سے کورونا کیسز میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کووڈ سے اموات کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 3244 تک پہنچی
کووڈ سے اموات کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 3244 تک پہنچی

By

Published : May 18, 2021, 3:39 PM IST

حکام کے مطابق گذشتہ شام سے ہی جموں و کشمیر میں کم سے کم 22 مزید افراد کووڈ کا شکار بنے جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3244 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق تازہ ترین اموات میں سے 13 کی موت جموں میں اور 9 وادی کشمیر میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جموں و کشمیر میں 3344 نئے کورونا کیسز پائے گئے جس کے بعد کووڈ کے معاملوں کی کل تعداد 247952 ہو گئی۔

خطہ میں تقریباً ڈھائی لاکھ کورونا کیسز پائے گئے ہیں جن میں 50852 کیسز فعال ہے۔ جبکہ 193878 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں میں اب تک 1493 اور کشمیر میں 1729 افراد کورونا کا شکار بن گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطہ میں کووڈ ٹیسٹنگ میں کمی لائی گئی ہے جس سے کورونا کیسز میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details