عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جمعہ کے روز بھی پابندیوں اور بندشوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ جبکہ خطہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بھی 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا سے اموات کی تعداد تین ہزار سے پار، کورونا کرفیو مزید سخت
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں 4356 کووڈ کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 1771 صوبہ جموں سے جبکہ دیگر 2585 صوبہ کشمیر میں درج کیے گئے ہیں۔ اس کے مزید مرکز کے زیر انتظام خطے میں وبا سے 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
جمعہ کو بھی بندشوں و قدغنوں میں رعایت نہیں
جہاں ایک جانب عوامی ٹرانسپورٹ، تجارتی مراکز اور دیگر ادارے بند ہیں۔ وہیں دوسری جانبسڑکوں پر بھی عوام کی نقل و حرکت نہ کے برابر دیکھی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پابندیاں وبا کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔