اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا متاثرہ بچوں کے تحفظ کی خاطر کمیٹی تشکیل

جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے ہر ضلع میں کووڈ سے متاثرہ اور انفیکشن میں مبتلا بچوں کی نگہداشت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضلع سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا متاثرہ بچوں کے تحفظ کی خاطر کمیٹی تشکیل
جموں و کشمیر: کورونا متاثرہ بچوں کے تحفظ کی خاطر کمیٹی تشکیل

By

Published : Jun 8, 2021, 1:03 PM IST

ٹاسک فورس کی 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کریں گے جبکہ چیف میڈیکل افسر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع سوشل ویلفئیر افسر، چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے چیئرمین یا اس کی غیر موجودگی میں کمیٹی کا کوئی بھی ممبر اور ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے نامزد کردہ بچوں کی نگہداشت کرنے والا غیر سرکاری ادارہ اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن افسر اس کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔

ٹاسک فورس کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے ساتھ ساتھ کووڈ متاثرہ والدین کے بچوں کی نگہداشت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضلع سطح پر ٹاسک فورس کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی ان تمام لوگوں کی تفصیلات مرتب کرے گی جو کورونا کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرے گی۔

وہیں کمیٹی ایسے بچوں کو عارضی پناہ گاہوں میں رکھے گی، جن کے والدین کا کووڈ علاج چل رہا ہو اور ان بچوں کی ضروری دیکھ بھال کرنے کے لئے رشتے دار یا سرپرست موجود نہیں ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق کورونا کی وجہ سے متاثرہ بچوں اور کووڈ سے متاثرہ والدین کے بچوں کو نفسیاتی مشاورت کی امداد فراہم کی جائے گی اور بعد میں علاج و معالجے کے دوران ان کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ وہیں ہر ضلع میں بچوں کی خاطر مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details