اردو

urdu

By

Published : Jul 6, 2023, 10:51 PM IST

ETV Bharat / state

Five Marlas To Landless in JK اُنیس ہزار کنبے بے گھر ہیں تو ڈھائی لاکھ مکان کس کے لیے، اے این سی کا سوال

عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما مظفر شاہ نے منوج سنہا کی جانب سے "بے گھر" افراد کو پانچ مرلہ زمین دینے کے اعلان پر کہا کہ جموں کشمیر میں ڈھائی لاکھ بے گھر کنبوں کو مکانات دیے جائیں گے، جن میں ایک لاکھ 45 ہزار کنبوں کو گھر دینے کو منظوری بھی دی گئی ہے۔ اگر جموں کشمیر میں صرف 19 ہزار کنبے بے گھر ہیں تو باقی گھر کن کو دیے جا رہے ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

اُنیس ہزار کنبے بے گھر ہیں تو ڈھائی لاکھ مکان کس کیلئے، اے این سی کا سوال
اُنیس ہزار کنبے بے گھر ہیں تو ڈھائی لاکھ مکان کس کیلئے، اے این سی کا سوال

سرینگر:عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جموں کشمیر میں ڈھائی لاکھ بے گھر کنبوں کو گھر دینے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مطابق جموں کشمیر میں صرف 19 ہزار لوگ بے گھر ہیں تو باقی مکانات کس کو دئے جا رہے ہیں۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظفر شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 2021 میں پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مردم شماری کے مطابق جموں کشمیر میں صرف 19 ہزار کنبے بے گھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں ڈھائی لاکھ بے گھر کنبوں کو مکانات دئے جائیں گے، جن میں ایک لاکھ 45 ہزار کنبوں کو گھر دینے کو منظوری بھی دی گئی ہے۔ مظفر شاہ نے بتایا کہ اگر جموں کشمیر میں صرف 19 ہزار کنبے بے گھر ہیں تو باقی ماندہ گھر کن کو دئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں مزید کچھ کنبوں کا اضافہ ہوا ہو، تاہم 2 لاکھ 50 ہزار کی تعداد پر جموں کشمیر کے لوگوں کو شک و شبہات ہے۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر نے لیفٹیننٹ گورنر کو اس معاملے میں وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف جموں کشمیر کے پشتنی باشندوں کو ہی گھر فراہم کئے جانے چاہئے۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر نے مزید کہا کہ لوگ اس معاملے میں تذبذب میں ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اس تذبذب کو دور کرے۔مظفر شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے بلکہ یہ معاملہ ابھی بھی عدالت میں ہے، اس لئے حکام کو چاہئے کہ وہ ایسے فیصلے نہ لے جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے بلکہ عوامی حکومت کو ہی ان کا منڈیٹ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Five Marlas To Landless in JK حکومت بے گھر افراد کیلئے مکان کے نام پر دس لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے، محبوبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details