اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ایل جی کے ایک مشیر کووڈ 19 سے متاثر

جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کے ایک مشیر کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد انہیں طبی نگہداشت کے لیے گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

جموں و کشمیر: ایل جی کے ایک مشیر کووڈ 19 سے متاثر
Jammu and Kashmir: An advisor to LG Manoj sinha tested positive for coronavirus

By

Published : Nov 5, 2020, 7:30 PM IST

سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا کہ مشیر کا گزشتہ کل کووڈ19 علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 14 روز کی طبی نگہداشت میں رہنے کی صلاح دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر کے علاوہ انکے اسٹاف کو بھی طبی نگہداشت اور آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرایع نے مزید بتایا کہ مذکورہ مشیر کے تمام شیڈولڈ سرکاری سرگرمیاں فی الحال مئوخر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس کے 478 نئے مثبت کیسز

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 96ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبائی مرض کے سبب فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details