خبر رساں ایجنسی کے مطابق ائیر انڈیا نے لال چوک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہورڈنگ کے ذریعے لوگوں کو مبارک باد دی۔ ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا نے سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کو قومی جھنڈے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کو قومی جھنڈے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں واضح رہے کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 71 واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاست پر سلامی لی۔ اس موقع پر اسکول و کالج اور حفاظتی دستوں نے مارچ پاست کیا اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے
ائیر انڈیا کا مسافروں کو مبارک باد دوسری جانب یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام مواصلاتی اور ریل خدمات معطل رکھی گئیں تھیں۔ مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات زائد از 18 گھنٹوں تک معطل رکھی گئیں۔ وادی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر صرف انٹرنیٹ خدمات ہی بند کی جاتی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مواصلاتی خدمات کی معطلی کا قدم شرپسند عناصر کی جانب سے مواصلاتی خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا: 'معطلی کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے'۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی خدمات اتوار کی شام کے وقت بحال کی گئیں۔