جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 18 کا تعلق جموں سے ہے اور 61 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں جموں میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 87 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 11 کا تعلق جموں سے ہے اور 76 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار 932 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 882 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 89 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1961 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 727 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1234 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔