جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 77 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 17 کا تعلق جموں سے ہے اور 60 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں ایک کا تعلق جموں سے اور دوسرے کا تعلق کشمیر سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ 87 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 18 کا تعلق جموں سے ہے اور 69 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 191 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 859 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 367 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1965 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 729 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1236 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔