اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر : کووڈ-19 کے 70 نئے کیسز، 90 افراد صحتیاب ہوئے

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27323 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 462 افراد کی موت ہوئی ہے۔

COVID
COVID

By

Published : Mar 9, 2021, 12:09 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 11 کا تعلق جموں سے ہے اور 59 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں جموں میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 90 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 14 کا تعلق جموں سے ہے اور 76 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 114 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 871 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 280 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1963 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 728 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1235 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
’مواقع فراہم کرنے پر خواتین ہر میدان میں سبقت لے جا سکتی ہیں‘

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5411801 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے چھ مارچ 2021 تک 5284687 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27323 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 462 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details