اردو

urdu

کورونا وائرس: 4 پولیس اہلکار سمیت 149 نئے مثبت معاملات

By

Published : Jun 18, 2020, 10:03 PM IST

Updated : Jun 18, 2020, 10:37 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 149 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں 4 پولیس اہلکار اور طبی عملہ کے چند اہلکار بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 149 نئے مثبت معاملات
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 149 نئے مثبت معاملات

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 149 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 100 کا تعلق کشمیر سے اور 49 کا تعلق جموں سے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بڈگام میں 25، پلوامہ میں 21، بارہمولہ میں 20، ادھمپور میں 16، کٹھوعہ میں 12، جموں اور سرینگر میں بالترتیب 11، شوپیاں میں 10 سانبہ میں 7، اننت ناگ میں 4 اور کپوارہ، ریاسی اور گاندربل میں ایک ایک مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کولگام اور بانڈی پورہ میں بالترتیب تین تین کیسز پائے گئے ہیں۔

اس یونین ٹریٹری میں اب تک 5555 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2340 سرگرم ہیں، 3144 صحت یاب ہوئے ہیں اور 72 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں آج کورونا میں مبتلا تین مریضوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 8 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک 2 لاکھ 46 ہزار سات سو اٹھانویں افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 40067 کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 29 کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔2340 افراد کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 46،346 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 2،89،027 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 8 جون کی شام تک 2،83،472 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے، جبکہ 5555 نمونوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2020, 10:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details