تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس کی وجہ سے 16 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ان 16 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس: کشمیر میں ایک ہی دن میں 16 اموات
وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 16 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 222 ہو گئی ہے۔
کشمیر میں مزید 16 اموات
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ اموات 55 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ ضلع کولگام میں 23 افراد، شوپیاں میں 17، اننت ناگ میں 17، کپواڑہ میں 13، پلوامہ میں 8، بڈگام میں 16، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں چار، جموں میں گیارہ، ادھمپور، کٹھوعہ، راجوری، سانبہ، پونچھ میں بالترتیب ایک موت ہوئی ہے۔
Last Updated : Jul 16, 2020, 10:04 PM IST