اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز - جموں و کشمیر

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 سو سے زائد مثبت کیسز پائے گئے ہیں

کورونا متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز
کورونا متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز

By

Published : May 28, 2020, 10:21 PM IST

اس مرکزی علاقے میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور متوفین کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز 115 کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں، جن میں سے 101 وادی کشمیر سے ہیں جبکہ صوبہ جموں میں 14 پازیٹو کیسز پائے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 74 کیسز آرمی کمانڈ ہسپتال میں پائے گئے ہیں، سکمز صورہ میں 14، سی ڈی ہسپتال میں 11 اور بمنہ سکمز میں 6 کیسز پائے گیے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آرمی کمانڈ ہسپتال میں پائے گئے مثبت کیسز میں سے 42 کا تعلق شمالی ضلع کپوارہ سے ہے، 11 بڈگام سے، 6 سرینگر سے، ادھمپور سے 2 جبکہ ایک ایک پونچھ، سانبہ، اکھنور، کولگام اور اننت ناگ سے ہے۔

ادھر نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ سی ڈی ہسپتال میں 450 سیمپلز کی جانچ کی گئی جس میں سے 11 پازٹیو پائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details