اردو

urdu

ETV Bharat / state

Transfer of JK Officers جموں وکشمیر میں کئی افسران کا تبادلہ اور تقرریاں - جموں و کشمیر میں افسران کا تبادلہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز 7 افسران کی تبدیلی اور تقریری عمل میں لائی، ان افسران میں 4 جموں و کشمیر ایڈمینسٹریٹو افسران جبکہ 3 آئی اے ایس افسران شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس افسر محمد اکبر وانی سکریٹری محکمہ زراعت پیداوار کو تبدیل کرکے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جے کے کے طور پر تعینات کیا گیا۔Transfer of JK Officers

j-k-govt-orders-transfer-posting-of-several-ias-kas-officers
Etv Bharatجموں وکشمیر میں کئی افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

By

Published : Oct 11, 2022, 5:58 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے منگل کے روز کئی آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔Transfer of JK Officers

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ کے مطابق سکریٹری محکمہ جنگلات، ماحولیات نریندر سنگھ بالی آئی اے ایسکا تبادلہ کرکے مشن ڈائرکٹر، مشن ڈیری ڈیولپمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اعجاز احمد بھٹ، آئی اے ایس، سکریٹری لیبرس اور ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

j-k-govt-orders-transfer-posting-of-several-ias-kas-officers

جاری حکمنامے میں آئی اے ایس محمد اکبر وانی سکریٹری محکمہ زراعت پیداوار کو تبدیل کرکے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز، جے کے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس انیل کول ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جموں وکشمیر جو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جے کے ای ڈی آئی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں کو سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

طارق احمد زرگر جموں وکشمیر ایڈمنٹڑیٹو سروس افسر جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں کو ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹ، کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وہیں جے کے اے ایس افسرطارق حسین گنائی کو ڈائریکٹر ہاسپٹیلیٹی اینڈ پروٹوکال کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔

j-k-govt-orders-transfer-posting-of-several-ias-kas-officers

مزید پڑھیں:Transfer of 33 JK officers جموں وکشمیر انتظامیہ نے 33 آفیسرو ں کے تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے

حکم نامے میں ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز بھوانی رکوال کو سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود کے بطور پر تعینات کیا گیا ہ۔ وہیں ڑجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جموں و کشمیر شفقت اقبال کو تبدیل کر کے اسپیشل سیکریٹری محکمہ زراعت کی پیدوار کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details