جموں و کشمیر میں 7 ماہ بعد روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 23 ہزار 936 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 79 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ اس کے علاوہ 3 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ مرنے والے سبھی افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ متوفین میں سے 1سرینگر اور 2 بڈگام میں سے تعلق رکھتے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس ایک ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1915 ہوگئی ہے، جن میں 712 جموں جبکہ 1203 کشمیر خطے سے ہیں۔ نئے 113 متاثرین میں 30 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 49 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مزید 237 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں جموں کے 125 افراد اور کشمیر خطے کے 112 افراد شامل ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 26 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں 3 ، بڈگام 24 کپواڑہ میں ایک، پلوامہ میں 4، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 1، کولگام میں 2 اور گاندربل میں 5 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ خطے جموں کے ضلع جموں میں 23، ادھمپور میں 4، ڈوڈہ، رامبن اور کٹھوعہ میں بالترتیب ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔