جموں و کشمیر انتظامیہ غیر قانونی طریقے سے فروخت یا درآمد کئے جانے والے پٹاخوں کے استعمال کے خلاف سخت کاورروائی کرے گی۔
اس سلسلے میں چیف سکریٹری، بی وی آر سبرامنیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس محکمہ سے چوکسی برتنے اور خطہ میں غیر ملکی ساختہ آتش بازی کے داخلے سے نمٹنے کے لئے سرگرم عمل رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
چیف سکریٹری نے یہ ہدایات تمام ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ویڈیو کانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ تمام ضلعی مجسٹریٹ / ضلعی ایس پیز سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر قانونی طریقے سے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور اس سے وابستہ تمام اداروں کا معائنہ کیا جائے۔