تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1047 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 39,943 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج پائے گئے کیسز میں 622 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 457 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔ اس کے علاوہ 11 افراد کی موت بھی ہوئی ہے جن میں سے سابق پولیس افسر بھی شامل ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 139 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ پلوامہ میں 33، بڈگام میں 63، بارہمولہ میں 14، اننت ناگ میں 27، بانڈی پورہ میں 49، کپواڑہ میں 30، کولگام میں 17، شوپیاں میں 28، گاندربل میں 57، جموں میں 484، راجوری میں 15، کھٹوعہ میں 21، ادھمپور میں 16، سانبہ میں 26، ڈوڈہ میں 14، پونچھ میں 8، ریاسی میں 10 اور کشتواڑ میں 22 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 680 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔صحتیاب مریضوں میں سے 104 جموں سے ہیں جبکہ 576 کشمیر سے ہیں۔