اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid 19 Deaths in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا سے 4 اموات، 132مثبت معاملات درج - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس Coronavirus Cases in J&K کے 132مثبت معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3,38,047 پہنچ گئی۔

Covid 19 Deaths in J&K
جموں و کشمیر میں کورونا کے سبب 4فوت، 132مثبت معاملات درج

By

Published : Dec 7, 2021, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس Covid 19 J&K کے سبب 4 افراد فوت ہو گئے Covid 19 Deaths in J&K وہیں اس دوران 132مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے متعلق جاری کیے گئے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عالمی وبا کے 132 مثبت معاملات میں 103 صوبہ کشمیر جبکہ 29 صوبہ جموں سے درج کیے گئے ہیں۔

132 مثبت معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر Coronavirus cases in J&K ہونے والے افراد کی تعداد 3,38,047 پہنچ گئی۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 188 افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک جموں و کشمیر میں اس موذی وائرس سے 3,31,959 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:RT-PCR Testing Mandatory in J&K: جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی

جموں و کشمیر میں اس وقت وائرس کے کُل1601 فعال معاملات Active Cases in J&K ہیں جن میں 1170 وادی کشمیر جبکہ 431 صوبہ جموں میں ہیں۔

دریں اثناء جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58040 کورونا مخالف ویکسین Corona Vaccine کی خوراک دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details