اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 1355 نئے پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 1355 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 785 کا تعلق جموں خطے سے ہے اور 570 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

جموں و کشمیر میں 1355 نئے پازیٹیو کیسز
جموں و کشمیر میں 1355 نئے پازیٹیو کیسز

By

Published : Sep 8, 2020, 8:07 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج کورنا وائرس کے 1355 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 45،952 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 14 افراد کی موت ہوئی ہے۔ متوفین میں 8 کا تعلق جموں خطے سے ہے اور 6 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 491 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد میں 74 جموں سے ہیں اور 417 کشمیر خطے سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج ایک ہی دن کے اب تک سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 210، بارہمولہ میں 35، پلوامہ میں 31، بڈگام میں 94، اننت ناگ میں 44، بانڈی پورہ میں 32، کپواڑہ میں 53، کولگام میں 10، شوپیاں میں 16، گاندربل میں 45، جموں میں 483، راجوری میں 55، کٹھوعہ میں 31، ادھمپور میں 59، سانبہ میں 20، رامبن مین 7، دوڈہ میں 35، پونچھ میں 43، ریاسی میں 17 اور کشتواڑ میں 35 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details