اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیس متعین کرنے سے قبل نجی اسکولوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے

جموں و کشمیر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے نجی اسکولوں میں مقرر کی گئی ماہانہ فیس میں نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے فیس متعین کرنے سے قبل نجی اسکولوں کو اعتماد میں لیے جانے کی مانگ کی ہے۔

’فیس متعین کرنے سے قبل نجی اسکولوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے‘
’فیس متعین کرنے سے قبل نجی اسکولوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے‘

By

Published : Sep 8, 2021, 6:56 PM IST

فیس فکزیشن کمیٹی (Fee Fixation Committee) کے لیے سرکار کی جانب سے نئی گائڈ لائنز جاری کرنے کے حوالے سے جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن (جے کے پی ایس اے) نے کہا ہے کہ ’’کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ایسوسی ایشن کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔‘‘

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی فیصلے کو حتمی شکل دینے سے قبل متعلقین کی آراء اور تجاویز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے تاکہ توازن کو برقرار رکھ کر کسی بھی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: دسویں اور بارہویں کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا صحیح ہے؟

جے کے پی ایس اے نے مزید کہا کہ اس وقت ماہانہ فیس 1500 روپے اور سالانہ 6 ہزار روپے، جو کمیٹی کے چیئرمین نے خود ہی مقرر کیا ہے، پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شعبہ جات کے طرح نجی تعلیمی سیکٹر بھی بری طرح اثر انداز ہوا ہے۔ جس کو ملحوظ رکھ کر نجی اسکولوں کا ماہانہ اور سالانہ فیس متعین کیا جانا چائیے تاکہ آنے والے وقت میں کسی بھی فریق کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details