اردو

urdu

ETV Bharat / state

آن لائن بلاگ کے خلاف مقدمہ درج - عوام میں خوف و ہراس

جموں و کشمیر پولیس نے ’’پروپیگنڈا کرنے والے مواد کی تشہیر‘‘ کرنے پر ایک آن لائن بلاگ کے خلاف پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں مقدمہ درج کیا ہے۔

آن لائن ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج
آن لائن ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Oct 3, 2020, 9:10 PM IST

پولیس نے ہفتہ کو ایک (آن لائن) بلاگ کے خلاف ’’پروپیگنڈا کرنے والے مواد کی تشہیر‘‘ کی پاداش میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ https // kashmirfight.wordpress.com کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنے والا مواد اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ’’مذکورہ یو آر ایل پر اپ لوڈ کیا جانے والا مواد امن و امان میں رخنہ ڈالنے اور علیحدگی پسندانہ فکر اور عسکریت پسندوں کے نظریے کی تشہیر کرنے کے لیے اپلوڈ کیا جا رہا ہے جو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کو ملک سے علیحدہ کرنے کے موقف پر مبنی سوچ کے مترادف ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس کے علاوہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے اس یو آر ایل پر میڈیا اور سیاسی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوامی شخصیات کی ایک فہرست اور ’لشکر اسلام‘ کی پوسٹس بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔‘‘

بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس تھانہ کوٹھی باغ نے معاملے کا جائزہ لیکرUA(P) Act r/w 506 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 82/2020 انڈرs13 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details