فارسٹ گارڈوں کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا: 'چار پانچ دن پہلے میں سرینگر میں داچھی گام نیشنل پارک گیا تھا۔ میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہدیداروں سے تاکید کرنا چاہوں گا کہ وہاں ہانگل کتنے ہیں اور کتنے ہم بڑھا سکتے ہیں اس پر ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہم ایک عام آدمی کے لیے داچھی گام نیشنل پارک کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لئے کوششیں کر سکتے ہیں اس پر بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ملک کے کونے کونے سے لوگ جموں و کشمیر آتے ہیں۔ ہم اس کی کوششیں کرنی چاہئیں کہ وہ بھی یہ جگہیں دیکھ سکیں۔ بھلے ہی ہمیں ایک محدود تعداد کو ہی اندر جانے کی اجازت دینا پڑے ہمیں اجازت دینے کے بارے میں سوچنا چاہیے'۔