جموں و کشمیر کانگریس کے ترجمان کے مطابق غلام احمد میر اور دیگر رہنما بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کے پاس حبہ کدل گئے اور ان کے تئیں ہمدردی جتائی۔
غلام احمد میر نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے چاہئے تاکہ یہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں۔
واضح رہے کہ کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کے صدر سنجے تکو گزشتہ دس روز سے دیگر پنڈتوں کے ساتھ اپنے مطالبات کو لے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔