اردو

urdu

By

Published : May 2, 2023, 9:27 PM IST

ETV Bharat / state

FCIK on JK Bank جموں کشمیر بینک تاجرین کو بدنام کرنا بند کرے، ایف سی آئی کے

فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور میڈیم و سمال سکیل انڈسٹری کے ذمہ داروں نے آج سرینگر میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ اس میٹنگ میں تمام اضلاع کے انڈسٹریز کے صدور شامل ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر:فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ جموں کشمیر بینک چھوٹے صنعتکاروں کو قرض واگزار کرنے کے پاداش میں انہیں بدنام نہ کرے۔ایف سی آئی کے نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا بینک ایک ذمہ دار اداروں ہے اور جن چھوٹے اور میڈیم صنعتکاروں نے ان سے قرضہ لیا ہے اس کی ادائیگی کے نام پر بینک صنعتکاروں کو بدنام اور بے عزت کررہا ہے۔
آف سی آئی کے نے کہا کہ اس معاملے پر ایف سی آئی کے کے عہدیداروں اور میڈیم و سمال سکیل انڈسٹری کے ذمہ داروں نے آج ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس کی صدارت ایم ڈی قریشی نے کی۔ اس میٹنگ میں وادی کے تمام اضلاع کے انڈیسڑیل ایسٹیٹس کے صدور شامل تھے۔ایف سی آئی کے نے کہا کہ تمام متعلقین نے اس بات کا افسوس ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر بینک صنعتکاروں کو قرضہ چکانے پر کافی تنگ کر رہا ہے اور ان کی بدنامی بھی کررہا ہے۔
ایف سی آئی کے نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کو فوری مداخلت کرنی چاہئے اور بینک کو ہدایت دینی چاہئے کہ وہ صنعتکاروں کو تنگ نہ کرے۔انہوں نے بیان میں کہا وادی میں کووڈ لاک ڈاؤن اور تنطیم نو قانون سازی کے دوران ناسازگار حالات کی وجہ سے صنعتی شعبہ نقصان سے دوچار ہوا جس سے صنعتکار بینک کا قرضہ چکا نہیں پائے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر بینک کے ساتھ میٹنگ طلب کرے جن میں تمام شرکاء شامل ہو اور بینک نان فرمامنگ ایسٹس یعنی وہ قرضدار جو قرض ادا نہیں کر پارہے کے لئے کوئی رعایتی اسکیم مرتب کرے جس سے دونوں دھڑوں کو فائدہ ہو۔

مزید پڑھیں:FCIK Excluded from Boards: سیکاپ، سڈکو بورڈ میں FCIK کے ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ

ایف سی آئی کے نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے صدور اور ایف سی آئی کے کے عہدیدار جموں کشمیر بینک کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس پیچیدہ معاملے پر ان سے بات کریں گے تاکہ یہ بدنام کرنے کی مہم بند ہو جائے اور قرض واپس ادا کرنے کے معاملے میں کوئی مثبت حکمت عملی تیار ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details