اردو

urdu

ETV Bharat / state

Athwas Dal Cleanness Drive: جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم، منوج سنہا - manoj sinha on dal cleanness

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج " اتھواس "نام کے تحت جھیل ڈل میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ ایل جی نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ پر عزم ہے۔Athwas Dal Cleanness Drive

جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم، منوج سنہا
j&k admin-working-with-locals-to-restore-lost-glory-of-dal-lake-says-lg-manoj-sinhaj&k admin-working-with-locals-to-restore-lost-glory-of-dal-lake-says-lg-manoj-sinha

By

Published : Apr 9, 2022, 6:38 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم ہے اور گزشتہ دو برس سے جھیل ڈل اور نگین جھیل میں جاری صفائی مہم کے خاطر خواں نتائج بھی بر آمد ہوئے ہیں کیونکہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ان باتوں کا اظہار ایل جے نے ہفتے کے روز " اتھواس "نام کے تحت جھیل ڈل میں صفائی مہم کا آغاز کرنے کے دوران کیا۔

جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم، منوج سنہا


منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جھیل ڈل اتنا صاف نہیں تھا جتنا کہ آج یہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔جھیل اور نگین جھیل کو اپنی ہیت میں بحال کرنے سے متعلق حکومت کتنی سنجیدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امسال کے بجٹ میں نگین اور ڈل جھیل کی ترقی کے لیے 373 کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سے قبل جھیل کے رکھ رکھاؤ اور ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ مختص رکھا جارہا تھا لیکن اس طرح کی پہل جو کہ انتظامیہ نے عام لوگوں کی شراکت داری سے شروع کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں اور یہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:



ایل جی نے کہا کہ ڈی بی ٹی شروع کیے جانے سے نہ صرف جنگی پیمانے پر جھیل ڈل کی صفائی ہورہی بلکہ جھیل کی صفائی کے کام سے جڑے افراد کی گھریلو اور سماجی زندگی بھی بہتری آئی ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے برس جھیل ڈل میں کی گئی صفائی کے خاظر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details