کلچرل اکادمی سرینگر کے سیمنار ہال میں ہفتہ کو گوجری اور پہاڑی زبانوں کو فروغ دینے کے حوالے سے ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں گوجری اور پہاڑی زبانوں کے متعدد شعراء اور ادباء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختصر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران مختلف مقررین نے گوجری اور پہاڑی زبانوں کو تحفظ فراہم کرنے، انہیں روز مرہ کی بول چال میں استعمال میں لانے پر زور دیا۔
مقررین نے کہا کہ جن لوگوں کی مادری زبان گوجری یا پہاڑی ہے انہیں ان زبانوں کے تحفظ کے بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہذیب و ثقافت کا زبان کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اس لئے ’’ہر انسان کو اپنی مادری زبان کو فروغ دینا چاہئے۔‘‘
تقریب میں پہاڑی اور گوجری زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادباء اور شعراء کی خاصی تعداد موجود تھی۔