اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Systems of Medicine ڈیجیٹل مشن کے تحت آئی ایس ایم پریکٹیشنرز رجسٹر کیے جارہے ہیں

قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن بورڈ، کشمیر یونیورسٹی سرینگر جمعہ کے روز ایک تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔ اس تقریب میں یونانی طب سے وابستہ ڈاکٹروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جارہی ہے اور رجسٹریشن کا یہ عمل آیوشمان بھارت ڈیجٹل مشن کے ذریعہ کیا جائے گا۔

ism-practitioners-being-registered- Under digital-mission
راکیش شرما

By

Published : Jun 1, 2023, 5:32 PM IST

ڈیجیٹل مشن کے تحت آئی ایس ایم پریکٹیشنرز رجسٹر کیے جارہے ہیں

سرینگر:قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن بورڈ ایتھکس اینڈ رجسٹریشن نئی دہلی کی جانب سے یونانی طب سے وابستہ ڈاکٹروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جارہی ہے اور رجسٹریشن کا یہ عمل آیوشمان بھارت ڈیجٹل مشن یعنی اے بی ڈی ایم کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے جمعہ کو کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر میں قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن بورڈ ایک تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔ منعقد ہونے والی تقریب سے قبل انڈین سسٹم آف میڈیسن بورڈ کے صدر راکیش شرما نے کہا کہ بھارت میں انڈین سسٹم آف میڈیسن میں لگ بھگ 5 لاکھ ڈاکٹرز ہیں، جس میں یونانی کے ہی 60 ہزار طبی ماہر ہیں اس کے علاوہ دیگر پیتھیس کے بھی طبی ماہر موجود ہیں۔

ایسے میں بھارت سرکار یونانی طب کو عالمی سطح پر ابھارنے اور ڈیجٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو تیار کرنے کے مقصد سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ڈیجٹیلائزیشن کو فروغ دے رہی ہے اور اس پر عمل درآمد کررہی ہے۔جس کے پیش نظر قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن بورڈ جموں وکشمیر کے یونانی اور آیوروید کے علاوہ دیگر سسٹم آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی اے بی ڈی ایم پورٹل پر رجسٹریشن کررہا ہے، جس میں کشمیر کے ایک ہزار سے زائد ماہر طب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو رجسٹر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے فوائد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے طبی ماہرین کی رجسٹریشن عمل میں لانے سے نہ ملک بھر کے ڈاکٹرز کی اس سسٹم آف میڈیسن میں اپنی ایک پہنچان اور شناخت بن جائے گی۔بلکہ عصری اور روایتی صحت دیکھ بھال کی خدمات کو بھی تقویت حاصل ہوپائے گی۔

مزید پڑھیں:Leech Therapy On Nowrez کشمیر میں نوروز کے موقع پر لیچ تھراپی کے ذریعہ علاج کا رواج

راکیش شرما نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ یا آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت بھارتی شہریوں کے لئے ان کے تمام صحت سے متعلق ڈیٹا کا مرکزی ڈیٹا بیس قائم کرنے کے لئے حکومت ہند کی ایک پہل ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details