اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2021, 2:29 PM IST

ETV Bharat / state

کیا نیشنل کانفرنس میں سب ٹھیک ہے

سید بشارت بخاری پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی زیر صدارت پارٹی میں سرینگر میں منعقد ہوئے ایک اہم اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

کیا نیشنل کانفرنس میں سب ٹھیک ہے
کیا نیشنل کانفرنس میں سب ٹھیک ہے

روڈ میپ کے مطالبے کے بعد بشارت بخاری پارٹی کے اہم اجلاس سے غیر حاضر نیشنل کانفرنس کے سینیر لیڈر سید بشارت بخاری کی جانب سے پی اے جی ڈی سے آگے بڑھنے کے لئے واضح "روڈ میپ" کا مطالبہ کرنے کے کچھ ہی دنوں کے بعد وہ پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں غیر حاضر پائے گئے۔

نیشنل کانفرنس رہنما اور سابق وزیر سید بشارت بخاری پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی زیر صدارت پارٹی میں سرینگر میں منعقد ہوئے ایک اہم اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ اس سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ بخاری اور پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں کے درمیان ان کے اس بیان کو لیکر تلخیاں پیدہ ہوئی ہیں جس میں انہوں نے پارٹی سے روڑ میپ کا مطالبہ کیا تھا اور ذرائع کے مطابق وہ بخاری کے اس بیان سے بیزار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بشارت بخاری نے منظر عام پر پی اے جی ڈی سے آگے بڑھنے کے حوالے سے ایک روڑ میپ کا مطالبہ کیا ہے اور آج وہ ایک اہم اجلاس سے غیر حاضر رہے- ذرائع کے مطابق منگل کے روز سرینگر میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں متعدد سینئر قائدین نے شرکت کی جن میں جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، محمد اکبر لون ، چودھری محمد رمضان ، میر سیف اللہ اور الطاف احمد کلو شامل ہیں ۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کئی سارے سیاسی رہنماؤں کے لئے یہ باعث حیرت ہے کہ آخر بشارت بخاری اجلاس سے کیوں غیر حاضر رہے- ذرائع نے بتایا بخاری جنہوں نے دو سال قبل ہی ہی پی ڈی پی کو خیر باد کہہ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پارٹی کے اہم اجلاس میں ان کی غیر حاضری نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details