جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاری دسمبر 2021 تک 35000 کروڑ تک پہنچ جائے گی اور پہلے ہی 25000 کروڑ فنڈنگ کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
کووِڈ- 19 کے مابعد جموں و کشمیر کی اقتصادیات کا بندوبست کرنے، ترقی کے علاوہ دیگر معاملات کے لیے کی گئیں کلیدی اصلاحات اور اقدامات کا سنہا نے مرکزی وزیرخزانہ کی صدارت میں ایک میٹنگ میں خلاصہ کیا۔
اقتصادی ترقی کے لیے کئے گئے اقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ دسمبر 2021 تک جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری 35000 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے اور 25000 کروڑ روپے کی تجاویز پہلے ہی موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1700 کروڑ روپے مالیت کی تجاویز کے لیے اراضی کو پہلے ہی منظور کیا گیا ہے۔ صنعتی بستیوں کے لئے 6000 ایکڑ اراضی جو مخصوص کی گئی ہے، میں پہلے ہی 3000 ایکڑ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اقتصادیات کو سنبھالنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ سال 1353 کروڑ روپے مالیت کے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 3.44 لاکھ قرض کھاتے داروں کو 750 کروڑ روپے کا فائدہ دیا گیا۔
مرکزی وزیرخزانہ نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور یوٹیز کے ایل جیز کے ساتھ ورچوول طور پر تبادلۂ خیال کیا تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے ڈھانچے والے ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔ سیاحت کی بات کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاحتی پالیسی 2020 کو مشتہر کیا گیا ہے تاکہ اس شعبے کو فروغ حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔
جون 2020 میں 1935 سیاحوں کے مقابلے میں ستمبر 2021 میں ان کی تعداد 1282575 ہوگئی۔
سنہا نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جموں و کشمیر میں امسال ٹیکس کی وصولیابی کے ہدف تک پہنچنا آسان ہوگا۔
جموں وکشمیر کے کلیدی شعبوں کا ذکر کر تے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئین ہند کی 73ویں اور 74ویں ترامیم کی روح کے مطابق 14 شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سیاحت اور روزگار میں سرمایہ کاری کی طرف خاص توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی اور باغبانی مصنوعات کا فروغ، دستکاریوں اور روایتی آرٹ کی بحالی، ثقافتی مقامات کی ترقی، یاتری سیاحت کی ترویج اور کھیل کود کے ڈھانچے میں بہتری حکومت کی دیگر ترجیحات میں شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مشن یوتھ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے جس میں لائیولی ہڈ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ممکن کے تحت 250 گاڑیاں اہل جوانوں میں تقسیم کی گئیں اور 200 خواتین درخواست دہندگان کو روزگار پیدا کرنے کے لیے عزت افزائی کی گئی۔
سرمایہ کاری دسمبر 2021 تک 35000 کروڑ تک پہنچ جائے گی: منوج سنہا - مرکزی وزیرخزانہ
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاری دسمبر 2021 تک 35000 کروڑ تک پہنچ جائے گی اور پہلے ہی 25000 کروڑ فنڈنگ کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
سرمایہ کاری دسمبر 2021 تک 35000 کروڑ تک پہنچ جائے گی: منوج سنہا
یہ بھی پڑھیں:
لیفٹینٹ گورنر نے جموں وکشمیر کو درپیش مشکلات اور مسائل کا خلاصہ بھی کیا جس میں وسائل کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔