اردو

urdu

ETV Bharat / state

G 20 Summit and Mushaal Mullick : مشعل ملک کی جی ٹونٹی اجلاس کے خلاف سازشیں جاری، ایجنسیز - جی 20اجلاس اور پاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی تنظیم آئی ایس آئی سمیت دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ نجی طور پر بھی کئی افراد جی ٹونٹی سمٹ کو سبوتاژ کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔

a
a

By

Published : May 22, 2023, 3:23 PM IST

سرینگر(نیوز ڈیسک) :بھارتی خفیہ ایجنسیز کو معلوم ہوا ہے کہ اسیر علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے بھی عالمی برادری سے کشمیر میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ مشعل نے جی 20 مندوبین کو کہہ کر خبردار کیا ہے کہ ’’اگر وہ کشمیر میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی سمٹ میں شرکت کرتے ہیں تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لئے نریندر مودی کی دعوت کو قبول کر کے ظالم کا ساتھ دینے والوں میں شمال ہوں گے۔‘‘

ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ مشعل کی ہی حرکت کا ان کے پاس پختہ ثبوت موجود ہے۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک کشمیر (TeK) برطانیہ اور یورپ نامی تنظیم کی جانب سے برطانیہ اور یورپ کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جانے کے امکانات ہیں۔ TeK UK نامی تنظیم یورپی ملک میں تمام ایم پیز اور MEPsکو خطوط اور درخواستیں ارسال کر رہی ہے۔

ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، لندن میں ایک درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے تاکہ تقریب سے دستبرداری کے لیے برطانوی حکومت کی مدد حاصل کی جا سکے۔‘‘ بھارتی انٹیلی جنس نے ان نمبروں کی فہرست تیار کی ہے جو کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف جعلی معلومات پھیلا رہے ہیں۔ یہ نمبر پاکستانی تنظیمیں اور بھارت میں ان کے ایجنٹ استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:G 20 and ISI Propaganda : ’پاکستانی ایجنسیز جی 20میں خلل ڈالنے کی کوشش میں‘

اس کے علاوہ ایجنسیز نے فیس بک پیجز کی مکمل فہرست بھی تیار کی ہے جو جی 20 میٹنگ سے قبل ہندوستان کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ایجنسیز کو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں مقیم افراد ان پیجز کو چلا رہے ہیں۔ یہاں سے بات قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک نے 2009 میں پاکستانی فنکار مشدل حسین ملک سے شادی کی تھی۔

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details