اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانوں اور پرندوں کے تحفظ کی پہل - ماسک تقسیم کرنے کی ایک پہل

کشمیر میں برفباری کے بعد پرندوں کو کھانے کے لئے کچھ بھی ملنا دشوار ہو جاتا ہے، اس لیے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ان کے لیے دانے کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ ان کے پیٹ بھر سکیں۔

Security initiative
تحفظ کی پہل

By

Published : Jan 19, 2021, 6:53 AM IST

کشمیر کے سرینگر میں 'انجیلز کلچرل اکیڈمی' نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کورونا وبا سے بچنے کے لیے لوگوں کے درمیان ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔

تحفظ کی پہل

عام لوگوں میں کورونا وائرس کے خطرات کے لئے تئیں بیداری پیدہ کرنے کی غرض سے انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ماسک تقسیم کرنے کی ایک پہل شروع کی گئی۔ تنظیم کی جانب سے سینکڑوں لوگوں کو مفت ماسک تقسیم کیے گئے تاکہ اس سے لوگوں کے درمیان کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری پیدا ہو۔ اس کے علاوہ مذکورہ انجمن کی جانب سے پرندوں کے دانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

چونکہ وادی کشمیر میں برفباری کے بعد پرندوں خاص کرکے کبوتروں کو کھانے کے لئے کچھ بھی ملنا دشوار ہوجاتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی جانب سے پرندوں کے لئے دانے کا انتظام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محض 82 کورونا کیسز درج، فعال معاملات کی کل تعداد 1111


اس موقع پر انجیلز اکیڈمی کے چیئرمین طارق احمد نے کہا کہ انہوں نے جو پہل کی ہے اسے وہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ لوگوں کے درمیان مفت ماسک تقسیم کرنے کے پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے باخبر کرنا اور ان میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details