پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ 'جہاں پاکستان بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 70 سال تک بھارت کے لئے جدوجہد کی ہے'۔
التجا مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: 'جہاں پاکستان گیلانی صاحب کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ یہ وہ مین اسٹریم قیادت ہے جس نے 70 سال تک بھارت کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مین اسٹریم میں پائی جانے والی اختلاف رائے کی آواز کو ختم کرنے کی اجتماعی کوششیں قابل ملامت ہیں'۔