لداخ میں چین اور ہندوستانی افوج کے درمیان کشیدگی اور پر تشدد جھڑپ میں ہوئی ہلاکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی ونگ نے پارٹی کے تمام پروگراموں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا انچارچ ڈاکٹر پردیپ ملہوترا نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا: ’’لداخ میں چین اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کسی بھی سیاسی سرگرمی یا تقریب میں حصہ نہیں لے گی جب تک کہ دوبارہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہ لیا جائے۔‘‘