اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر آنے والے تمام مسافروں کا لوئر منڈا میں 'ٹیسٹ' کیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ سڑک کے راستے آنے والے مسافروں کی جانچ ایک دو دن میں شروع کردی جائے گی کیونکہ اس سے وادی میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کشمیر آنے والے تمام مسافروں لوئر منڈا میں ٹیسٹ کیا جائے گا
کشمیر آنے والے تمام مسافروں لوئر منڈا میں ٹیسٹ کیا جائے گا

By

Published : Apr 9, 2021, 6:47 AM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کا ضلع کولگام میں لوئر منڈا میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے ٹی آر سی میں کووڈ 19 سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کے راستے آنے والے مسافروں کی جانچ ایک دو دن میں شروع کردی جائے گی کیونکہ اس سے وادی میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ڈی سی نے کہا کہ ہوٹل کے عملے، ڈرائیوروں، ہاؤس بوٹ عملہ اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ دیگر افراد کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن، تمام سیاحتی مقامات کے فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عملے کے ممبروں کے لئے خصوصی کووڈ 19 سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سیاحوں سے نمٹنے اور سیاحت کے شعبے میں ان کی خدمات کی فراہمی کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے سیاحت کے ذیلی اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ تمام ہوٹلوں میں مناسب صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ اگر کوئی سیاح مثبت پایا جاتا ہے تو انہیں تنہا کرنے کے لئے دو کمرے دستیاب رکھیں۔

کووڈ 19 سے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داری کے طور پر ہر اسٹیک ہولڈر کو ایک ٹیم کی حیثیت سے متعلقہ شعبہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ وبائی مرض کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details